پنجاب میں سونے کی تلاش۔۔

6 Sep, 2021 | 04:22 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: سونے کے قیمتی ذخائر  کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری معدنیات نے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کی صدارت میں سونے کے ذخائر کی تلاش کے منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی منصوبے کے تحت دریائے سندھ کے کنارے ضلع اٹک میں منصوبے کا آغاز کرنے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری نے ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، پی سی ٹو جلد از جلد منظور کروا کر کام شروع کیا جائے۔

مزیدخبریں