ویب ڈیسک: برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کا میچ کک آف کے ٹھیک پانچ منٹ بعد ہی قرنطینہ کے تنازع پر معطل ہوگیا۔
برازیل کے صحت کے حکام نے ارجنٹائن کے تین کھلاڑیوں پر قرنطینہ کے قوانین کو توڑنے کے باعث میچ میں شرکت پر اعتراض اٹھادیا۔ برازیل کے ہیلتھ ریگولیٹر حکام نے ڈرامائی اندز میں میدان میں انٹری دے کر کک آف کے پانچ منٹ بعد کھیل روک دیا۔
???? Surreal scenes in the Brazil vs Argentina match...
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) September 5, 2021
????️ Our reporter @patilopesx provides an update.#WCQ #BRAARG ???????????????? pic.twitter.com/q4QakCRotw
میچ کے دوران ہیلتھ حکام کے مداخلت پر کھلاڑی اور تماشائی حیران رہ گئے۔ ارجنٹائن کی ٹیم نے فوراً ہی میدان چھوڑ دیا ۔ بعد میں دو کوچز ، ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور برازیل کے کھلاڑی جمع ہوکر صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔
اسٹار فٹ بالر اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اچانک مداخلت پر خوب برہم ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام نے میچ کیوں شروع ہونے دیا اور شروع ہوتے ہی روک دیا۔ ہم ایک گھنٹے سے گراؤنڈ میں موجود ہیں پہلے کیوں نہیں بتایا گیا۔
???????????????????????? pic.twitter.com/2KGCt7LDKC
— ميسي | Messi (@Team_10_Messi) September 5, 2021
یاد رہے کہ اس سے قبل ہیلتھ حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ارجنٹائن کے چار کھلاڑیوں کوقرنطینہ رہنا ہو گا اور وہ میچ میں نہیں کھیل سکتے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کرسٹیان رومیرو ، جیوانی لو سیلسو اور ایمیلیانو مارٹنیز ارجنٹائن کے تین کھلاڑی ہیں جنہیں میچ کھیلنے سے روکا گیا تھااور وہ میچ میں موجود تھے۔
NOW - Brazilian health authorities have stormed onto the pitch and stopped the Brazil vs. Argentina match to detain the 4 Argentinian players over #COVID19 rules.pic.twitter.com/PzOsUgYNpM
— Disclose.tv (@disclosetv) September 5, 2021