کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن مہم ، فائرنگ سے 6افراد زخمی

6 Sep, 2021 | 02:59 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بدمزدگی کا واقعہ،، وارڈ نمبر 7سے لیگی امیدوارنعیم بٹ پر مخالفین کی فائرنگ،نعیم بٹ کےتین بیٹوں سمیت6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 میں اُس وقت پیش آیا، جب مسلم لیگ نون کے امیدوار نعیم بٹ پر انتخابی مہم کے دوران مخالفین نے دھاوا بول دیا۔ مخالفین کی فائرنگ سے نعیم بٹ کے 3 صاحبزادوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں فہیم بٹ، عظیم بٹ، وسیم بٹ، شفیع، عادل مختار اور عرفان شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران، نعمان اور آصو بٹ نے فائرنگ کی، جو نعیم بٹ کے قریبی عزیز ہیں۔ واقعہ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔

مزیدخبریں