ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصباح الحق اور وقار یونس قومی ٹیم کی کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

مصباح الحق اور وقار یونس قومی ٹیم کی کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور  بولنگ کوچ  وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکوں۔مصباح الحق نے  مزید کہا کہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان کے نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں۔مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ  اور انگلینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر