دنیا کا مہنگا ترین باز ساڑھے سات کروڑ کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

6 Sep, 2021 | 02:19 PM

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں بازوں کا بین الاقوامی نیلام  بازار۔ عالمی تاریخ میں  پہلی بار دنیا کا مہنگا ترین "جیر" نسل کا باز 17.5 لاکھ ریال (7.5 کروڑ روپے سے زیادہ) میں  فروخت ہوگیا۔

مذکورہ باز کی اصل ملکیت امریکا کے "پیسیفک نارتھ ویسٹ" فارم کے پاس ہے۔ یہ دنیا بھر میں بازوں کا اعلی ترین فارم ہے۔ فروخت ہونے والا باز "الٹرا وائٹ" جیر ہے، اس کی لمبائی 16.5 انچ اور وزن 980 گرام ہے۔ رپورٹ کے مطابق  سعودی فیلکن کلب میں ہونے والے نیلام میں پہلی بار کسی  "جیر" باز کو کسی نیلام میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ "جیر" کو دنیا میں مہنگا ترین باز شمار کیا جاتا ہے۔
نیلام میں 14 ممالک سے لائے گئے اعلی ترین نسل کے باز پیش کیے گئے اس نیلام  بازارمیں فروخت کی ریکارڈ ڈیلز ہوئیں۔ ان میں نادر حسن کے حامل کینیڈین باز کی 3.5 لاکھ ریال میں فروخت شامل ہے۔  نیلام کے آخری روز تین بازوں کے حوالے سے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یہ تین باز مجموعی طور پر 19.9 لاکھ ریال میں فروخت ہوئے۔

مزیدخبریں