ویب ڈیسک: مرحوم بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو چند دنوں سے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سےہسپتال داخل کرایا گیا، سائرہ بانو کو طبیعت سنبھلنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سائرہ بانو کا ممبئی کے ہندوجا ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔سائرہ بانو کو ہائی بلڈ پریشر، سانس میں دشواری اور ہائی شوگر کے بعد 28 اگست کو ہسپتال لایا گیا۔ طبیعت میں بہتری ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب وہ گھر منتقل ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان اہلخانہ مرحوم دلیپ کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ سائرہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئی ہیں۔ سائرہ بانو کے لئے دعاؤں پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔