ویب ڈیسک : نوکیا کا سب سے کامیاب ترین موبائل فون 3310 اب پھر خبروں میں ہے لیکن اپنی پرفارمنس کی بدولت نہیں ۔۔ کوسوو میں ایک شخص کا دو گھنٹوں طویل آپریشن کرکے اس کے معدے سے نوکیا فون نکالا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق پرسٹینا ، کوسوو میں ایک شہری پیٹ درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا جہاں ایکسرے کرنے پر معلوم ہوا کہ نوکیا3310 موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود تھا کب اور کیسے پہنچا یہ پتہ نہیں چل سکا۔آپریشن کے لیے اینڈو اسکوپی کرکے اس شخص کے معدے سے فون نکال لیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر بیٹری معدے میں پھٹ جاتی تو تابکاری کے باعث اس شخص ک بچنا مشکل تھا۔۔