کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہارگئے

6 Sep, 2021 | 08:50 AM

ویب ڈیسک : کورونا سے  مزید 57 افراد جان کی بازی ہارگئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 613 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 613 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 ہوگئی۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی۔

 پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4لاکھ3 ہزار 157، اسلام آباد میں ایک لاکھ 956،بلوچستان میں32 ہزار 403، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 200،آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51ہو گئی ہے۔کورونا سے پنجاب12 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 960، خیبرپختونخوا 5 ہزار 107، اسلام آباد 874، گلگت بلتستان 175، بلوچستان میں 340 اور آزاد کشمیر میں 708 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 لاہور میں بھی  کوروناکےوارجاری،مہلک وائرس مزید 10قیمتی زندگیاں نگل گیا،685نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ  مثبت کیسز کی شرح10.8فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں