( سعیداحمد سعید ) وزیر ریلوے شیخ رشید کی نئی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کی تقریب رونمائی، گورنر پنجاب چوہدری سرور،صوبائی وزیر راجہ بشارت، میاں محمود الرشید، سینٹر ولید اقبال، چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی سمیت اہم سیاسی، صحافتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
فلیٹیز ہوٹل میں شیخ رشید کی کتاب کی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے، شیخ رشید نے چالیس سال پہلے میرے سیاست میں آنے کی پیشکوئی کی تھی۔ آج کے دن کی مناسبت سے پاک فوج اور شہداء کے ورثاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وہی قومیں عروج کرتی ہیں جو کتابوں سے لگاؤ رکھتی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کتاب میں نے ان لوگوں کے لیے لکھی ہی جو سونے چاندی کے چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوئے، انسان اگر یہ فیصلہ کر لے کہ میں نے کچھ حاصل کرنا ہے توُاس کے لیے محنت لازمی ہے، آج کا دن میری والدہ کی برسی کا دن ہے، اس لیے آج اپنی کتاب کی تقریب رونمائی رکھی، بچپن میں والدہ سوچتی تھی کے کوئی قوت میرےساتھ ہے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ شیخ رشید باخبر سیاست دان ہیں، الیکشن مہم کے دوران جب ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو شیخ رشید نے انہیں قبل از وقت اطلاع کر دی تھی۔ تقریب میں شریک سینئر صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے بھی شیخ رشید کی سیاسی بصیرت کی خوب تعریف کی، سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاسی پشین گوئیاں ان کی اصل پہچان ہے۔