گوگلی ماسٹر عبدالقادر کی پہلی برسی

6 Sep, 2020 | 05:37 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) سابق عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کی پہلی برسی کے موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، مرحوم کے صاحبزادے سلمان قادر اور ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کہتے ہیں کہ عبدالقادر کی وفات پر کئے گئے وعدوں میں سے کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔
دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔مرحوم کی پہلی برسی پر ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل ،عمر اکمل ، نسیم شاہ ،عبدالقادر کے صاحبزادوں رحمٰن قادر،عثمان قادر اور عزیز واقارب نے دعامیں شرکت کی۔

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی، ان سے کرکٹ اور پروفیشلنز م کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا۔ عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر کا کہنا تھا کہ ہمارے والد کی وفات پر جو وعدے کئے گئے،لوگ سب بھول گئےہیں۔
پاکستان کے لئے 67 ٹیسٹ میچز اور 104 ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلنے والے عبدالقادر کی وفات پرحکومتی وزرا نے انفٹری روڈ اور میاں میر سپورٹس کمپلیکس کے نام عبد القادر سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی وعدہ وفا نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں