ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں ’’حرام خور‘‘پر ہنگامہ

بھارت میں ’’حرام خور‘‘پر ہنگامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کے لیڈر نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ’’ حرام خور‘‘ کہہ دیا ۔ شیو سینا کے لیڈر کے اس بیان پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا،کئی سوشل میڈیا صارفین ،بھارتی اداکار کنگنا کی حمایت میں آگئے۔

کنگنا رناوت نے سنجے کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے راوت جی ، آپ نے مجھے 'حرامخور' کہا۔ یہ آپ کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ، اگر میں ممبئی پولیس پر تنقید کرتی ہوں یا اگر میں آپ پر تنقید کرتی ہوں تو آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں مہاراشٹرا کی توہین کررہی ہوں۔ آپ مہاراشٹر نہیں ہیں۔ آپ کے لوگ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں ، پھر بھی میں 9 ستمبر کو ممبئی آؤں گی،پھر دیکھتے ہیں آپ کیا کرتے ہیں۔

ادھر دیا مرزا نے اداکارہ کنگنا رناوت کے لئے لفظ ’’ ہرامخور ‘‘ استعمال کرنے پر شیوسینا کے رہنما سنجے راوت کو  آڑے ہاتھوں لے لیا  ، اداکار ہ کا کہنا تھا کہ انہیں "ایسی زبان استعمال کرنے سے معذرت کرنا ضروری ہے۔


سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے رجحان کے بارے میں بات کرتے ہوئے  دیا نے  ٹویٹ میں لکھا  کہ  “پچھلے کچھ مہینوں میں نام کی پکار اور ذاتی زیادتی میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جو خواتین کے لئے ایک محفوظ / مساوی معاشرے کی تعمیر کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کو خراب  کرتی ہے۔ بدقسمتی سے بہت ساری خواتین بھی اس ثقافت کو دوام بخش رہی ہیں۔ یہ رکنا چاہئے۔ آئیے ایک ساتھ کھڑے ہوں! "

Azhar Thiraj

Senior Content Writer