ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون نے 8 عمر رسیدہ افراد سے شادی کرکے جمع پونجی سے محروم کردیا

خاتون نے 8 عمر رسیدہ افراد سے شادی کرکے جمع پونجی سے محروم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :فلموں میں تو بھگوڑی دلہن کی کہانیاں آپ نے دیکھی ہوں گی جو امیر لوگوں سے شادی کرتی اور پھر گھر سے زیورات اور نقدی وغیرہ لے کر رفو چکر ہو جاتی ہے۔ اب بھارت سے ایسی ایک حقیقی کہانی سامنے آ گئی ہے جہاں ایک خاتون نے 8عمر رسیدہ مردوں کے ساتھ شادی کرکے انہیں جمع پونجی سے محروم کر دیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا نام مونیکا بتایا گیا ہے جس نے گزشتہ 10سالوں میں 8مردوں سے بیاہ کیا۔ اس کا شکار ہونے والا آخری شخص بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کا رہائشی جگال کشور تھا جس کی اہلیہ گزشتہ سال انتقال کر گئی تھی اور اس کا اکلوتا بیٹا اپنے بیوی بچوں کے ساتھ الگ گھر میں منتقل ہو گیا تھا۔


جگال کشور نے تنہائی سے تنگ آ کر شادی کا فیصلہ کیا۔ایک روز اخبار میں’کھنہ ویاہ کیندر‘ نامی ایک میرج بیورو کی طرف سے دیا گیا اشتہار اس کی نظروں سے گزرا اور اس نے شادی کے لیے ان سے رابطہ کر لیا۔ میرج بیورو نے اس کی مونیکا سے شادی کروا دی۔ دو ماہ تک دلہن جگال کشور کے ساتھ اس کے گھر میں رہی اور دو ماہ بعد اچانک غائب ہو گئی۔ جب جگال نے گھر کی صورتحال دیکھی تو پتا چلا کہ تمام زیورات اور نقدی غائب تھی، جن کی مجموعی مالیت 15لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔

جگال کشور نے معاملے کو بھانپتے ہوئے کھنہ ویاہ کیندر سے رابطہ کیا لیکن اس کے مالک نے الٹا جگال کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا ہے اور اب اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ میرج بیورو کے مالک نے اس دھمکی کے ساتھ ہی جگال سے رقم کا مطالبہ کر دیا تاہم جگال نے اس کی دھمکی میں آنے کی بجائے پولیس سے رابطہ کر لیا۔ پولیس نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ یہ میرج بیورو اسی لڑکی کی شادی 8بار کروا چکی ہے اور ہر بار یہ دلہن ایک سے دو ماہ کے اندر دولہا کی جمع پونجی لے کر فرار ہو جاتی ہے۔ پولیس نے لڑکی، اس کے خاندان اور میرج بیورو کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer