رابی نے مریم سےامیدیں باندھ لیں

6 Sep, 2020 | 12:47 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزاد نے مصوری کی دنیا میں قدم رکھا،فلاحی کاموں میں اپنے آپ کو واقف کرنے والی رابی پیرزاد نے مریم نواز کا خوبصورت خاکہ بنایا اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز سے کنارہ کشی کرکے مذہبی راہ اختیار کرنے والی اور مصوری کے شعبہ میں خوبصورت خاکے بنانے والی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزاد   پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  کی تصویر بنا کراس شعبے سے وابستہ لوگوں اور اپنے مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا،خوبصورت خاکہ تیار کرنے کے بعد رابی پیرزادہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کو شیئر کیا۔

رابی پیرزاد  نے اس کے ساتھ لکھ کہ 'مریم نواز صاحبہ میں کچھ غریب خاندانوں کی کفالت کرتی ہوں، ان میں سپیشل بچے بھی شامل ہیں، میں اپنی محنت سے جو پینٹنگ بناتی ہوں اسکو لوگوں کی فلاح پر خرچ کرتی ہوں، کورونا کی وجہ سے لوگ بہت تکلیف میں ہیں، آپ کی یہ پینٹنگ میں نے دن رات کی محنت سے بنائی ہے۔ رابی پیرزادہ نے پیغام کے ساتھ یہ بھی کہا کہ امید ہے آپ اپنے پاکستان کے ٹیلینٹ کو مایوس نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  رابی  پیرزادہ نے ترکش ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار  ارطغرل کی پینٹنگ بنائی تھی، پینٹنگ میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار  انگین آلتان گھوڑے پر سوار ہیں۔ پینٹنگ شیئر کرنے کےساتھ لکھا کہ ’میرا آرٹ پہلی دفعہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا،  واپس جا کر مجھے ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے، جو ہےکشمیر‘۔رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’آپ میں سے جو لوگ میرا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں ان کے لیے بہت سی دعائیں‘۔ 

مزیدخبریں