لاہور سمیت صوبہ بھر میں لینڈ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں

6 Sep, 2020 | 05:26 PM

Shazia Bashir

سٹی42:  لاہور سمیت صوبہ بھر میں لینڈ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری، ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر سرکاری رقبہ پر قابض مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا، ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور سے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی ہیں ۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ    اینٹی کرپشن ساہیوال نے بڑا آپریشن کر کے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی 21 کنال کمرشل زمین واگزار کرائی،  پچھلے 20 سال سے مختلف لینڈ مافیازایک روپیہ حکومتی خزانے میں جمع کرائے بغیر قابض تھے،  پنجاب قبضہ مافیا نے نرسریاں اور کمرشل دوکانیں بنا رکھی تھیں۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے 5400 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی،  33کروڑ 75ہزار روپے مالیت کی یہ زمین راجن پور کے علاقے موضع سوری میں واگزار کرائی گئی،  اینٹی کرپشن بہاولپور نے رحیم یار خان کے علاقے سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کرائی۔

 

 ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ  پنجاب واگزار کرائی گئی زمین محکمہ اوقاف کی ملکیت تھی جس کی قیمت 2 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن غلام یاسین نے محکمہ اوقاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کاروائی کی،  لینڈ مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف صوبہ بھر میں بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں