ملک اشرف: کاروباری تنازعات کے مقدمات بروقت نمٹانے کی جانب اہم قدم، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کل سات ستمبر سے کمرشل کورٹس کے ججز کی پانچ روزہ ٹریننگ کا آغاز ہوگا، چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان افتتاحی تقریب سےخطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک کےتعاون سےہونے والی ججزٹریننگ کےلیےانتظامات مکمل کرلیےگئے، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں دوبجےہونے والی تقریب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان خصوصی شرکت کریں گے،جسٹس جواد حسن سمیت دیگر ججز تقریب میں شریک ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےچیف سیکرٹری پنجاب سمیت متعلقہ محکموں کےسیکرٹریز اوربار عہدیدار،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری انڈسٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری قانون،سیکرٹری پراسیکیوشن،سیکٹری ہومن ڈوپلمنٹ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ورلڈ بینک کےنمائندے،وائس چیئرمین اورکمشنر پنجاب اوورسیز کمیشن کو مدعو کیاگیا۔
کمشنرلاہور ڈویژن،کمشنرفیصل آباد ڈویژن،کمشنرمتلتان ڈویزن،گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن،وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل ،چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بارکونسل،ہائی کورٹ بارکے عہدے دار،معروف قانون دان ڈاکٹر پرویزحسن،عابد حسن منٹو،ملک اویس خالد ایڈووکیٹ،بریسٹراحمد پرویز ملک،لاہور،فیصل آباد،ملتان،گجرانوالہ اورراولپنڈی کےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
کمرشل کورس کی اختتامی تقریب11 ستمبرکو ہوگی، چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمد اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے، ٹریننگ کی تکمیل کےبعد لاہور، فیصل آباد، ملتان،گوجرانوالہ اور روالپنڈی میں کمرشل کورٹس فعال کی جائیں گی۔