(عمراسلم)آج ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،سیاسی وسماجی شخصیات وطن عزیز کے جانباز غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، مریم نواز نواز نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے غیور اوردلیر وطن کے بہادر بیٹوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، پاک بھارت جنگ کو آج 55 سال مکمل ہوچکے ہیں اس جنگ میں پاکستان افواج کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور دشمن کے آگے قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور آج بھی ساتھ ہے، یوم دفاع پرسیاسی وسماجی شخصیات وطن عزیز کے جانباز غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، کرنا ہے۔ مریم نواز نواز نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے غیور اوردلیر وطن کے بہادر بیٹوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مریم نواز نواز نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے غیور اوردلیر وطن کے بہادر بیٹوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پرلیفٹیننٹ ناصرخالد شہیدکی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن عظیم ماؤں، لیفٹیننٹ ناصرخالد شہید جیسے بیٹوں کے نام،بہادر بیٹوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا،بہادر بیٹوں نے مٹی کی حفاظت کے لئے آنچ نہیں آنے دی،آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے،ہم سب کا آپ کو سلام۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پاک افواج کے باعث دشمن پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔پاکستان کی مٹی کی حفاظت اور آبیاری پاک افواج کے بہادروں نے کی۔وہ باٹا پور میں یادگار شہدا پرپھول چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔