ڈی سی کی ڈینگی و پولیو ورکرز کی فیلڈ میں حاضری یقینی بنانے کا حکم

6 Sep, 2020 | 01:43 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (راؤ دلشاد) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و پولیو مہم کے حوالے سے ہنگامی اجلاس، ڈینگی و پولیو ورکرز کی فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔

ڈی سی آفس کے نادر ہال میں ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اسسٹنٹ کمشنرز، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی، ڈی سی لاہور دانش افضال نے انسداد ڈینگی اور پولیو مہم کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو متحرک ہونے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ہیلتھ کے افسر انسداد ڈینگی اور پولیو کیلئے اقدامات خود کریں، ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے حکمت عملی اور پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں، انسداد ڈینگی اور پولیو مہم کا مؤثر سدباب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، ڈینگی اور پولیو ورکرز کی فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنائیں، غیر حاضر سٹاف کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے، انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، انسداد ڈینگی کیلئے اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے صوبے بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی، چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی حکم دیا۔

چیف سیکرٹری نے کہاکہ لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے ڈپٹی کمشنرز ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ 

چیف سیکرٹری نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھروں اورچھتوں پر پانی نہ جمع ہونے دیا جائے جبکہ روم کولرز اور گملوں میں پانی تبدیل کرتے رہیں

مزیدخبریں