ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مادروطن پراپنی جانیں نچھاورکرنے والے عظیم ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘

’’مادروطن پراپنی جانیں نچھاورکرنے والے عظیم ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی  نے یوم دفاع پر  اپنے جاری کردا پیغام  میں  کہا ہے کہ ‏55 سال قبل آج کے دن مسلح افواج اورقوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ‏ملایا،   ہماری برَی،بحری اورفضائی افواج نےمثالی جراتمندی اورپیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ ‏کیا،  مسلح افواج نے دشمن کو ہرمحاذ پرشکست دی۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ  آزمائش کےلمحات میں قوم، افواجِ پاکستان کےساتھ بہادری سے لڑی، پوری قوم شہداءِ وطن کو سلام، ان کے اہل خانہ کے جذبہ استقلال کوخراج تحسین پیش ‏کرتی ہے، شہدا کے اہل خانہ نے وطن کی حفاظت اورسلامتی کی خاطراپنے پیاروں کی قربانی ‏دی، جذبہ ستمبر، 1965 ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

صدرمملکت  کا کہنا تھا کہ فخرسے کہہ سکتا ہوں کہ اس کی بدولت ہم بہت سے امتحانوں میں سرخرو ہوئے ہیں، ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت،جنگی تیاری، جذبہ ایمانی نے پاکستان کوناقابل ‏تسخیربنادیا،  خوشی ہے کہ دفاعی میدان میں ہم خودانحصاری کی منزل حاصل کرچکے ہیں، ‏ افواج سرحدوں کی حفاظت اورملک کے اندرونی استحکام، تعمیروترقی میں ‏بھرپورکردارادا کررہی ہیں۔

صدرمملکت کا مزید کہنا تھا  کہ پاکستان نے خطے کے امن اورسلامتی کیلئے مثبت اورسنجیدہ کوششیں کی ہیں، بدقسمتی سے ہمارا ازلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے، ‏ بھارت ہمارے اندرونی استحکام کونقصان پہنچانے کی خفیہ سازشوں میں ملوث ہے،  بھارت کا جارحانہ رویہ خطے کے امن اوراستحکام کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے،  ہم اپنے دفاع اورسلامتی پرہرگزسمجھوتا نہیں کریں گے۔

صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا،  ہم کشمیریوں کی اصولی حمایت جاری رکھیں گے،  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول کشمیریوں کا ساتھ ‏دیتے رہیں گے،  ‎ ‎ پاکستان نے بیرونی جارحیت کوشکست دی، دہشتگردی اورانتہا پسندی پر کامیابی ‏سے قابو پایا،  پاکستان اب معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ  مادروطن پراپنی جانیں نچھاورکرنے والے عظیم ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں،  ‏ ہم سب وطن کی سلامتی، تحفظ اورخوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer