سٹی42: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا یومِ دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام، 6 ستمبر 1965 ء کا دن پاکستانی قوم کے لیے جرات و بہادری کا عظیم استعارہ ہے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا یومِ دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ 55 سال پہلے ہماری عظیم افواج نے دلیری اور قربانی کی نئی تاریخ رقم کی، پاک افواج نے جس طرح تین گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی وہ دنیا بھرمیں مثال بن چکی ہےالحمدللہ، عمران خان کی قیادت میں فوج، ملک اور قوم پہلے سے کہیں زیادہ متحد اورمضبوط ہے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ جب سے ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا ہے، مودی کی آنکھیں جھکی ہوئی ہیں،آج ہم پھر اس عزم کو دہراتے ہیں کہ دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو1965 کا ستمبر یاد کرا دیں گے۔
دوسری جانب 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال پر پروقار تقریب ڈی جی رینجرز میجر جنرل عامر مجید کی مزار اقبال پر حاضری پھولوں کا گلدستہ اور فاتحہ خوانی کریں گے, پنجاب رینجرز کے چاک و چوبند دستہ مزار اقبال پر سلامی دے گا ,یوم دفاع کے حوالے سے مزار اقبال پر پروقار تقریب ہوئی, پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی, ڈی جی رینجرز میجر جنرل عامر مجید نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی, میجر جنرل عامر مجید نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔