شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

6 Sep, 2019 | 06:33 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) شہبازشریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم شعیب قمر کی تفتشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

نیب کی جانب سے شہبازشریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم شعیب قمر کی تفتشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم شعیب قمر شریف گروپ آف کمپنیز میں 2012 سے ملازمت کررہا ہے اور ملزم شعیب قمر شریف ڈیری فارمز پر کام کرتا تھا۔ ملزم شہباز شریف کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منتقل کرنے میں ملوث رہا ہے۔

تفتیشی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم شعیب قمر کو تفتیش کے لیے متعدد بار طلب کیا گیا تاہم ملزم نیب آفس پیش نہیں ہوا جبکہ ملزم شعیب قمر شریف خاندان کی کمپنیوں اور بے نامی کمپنیوں میں بھی ٹرانزیکشن کرتا رہا ہے اور منی لانڈرنگ میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں