طالبعلم کی ہلاکت کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع‎

6 Sep, 2019 | 06:06 PM

Shazia Bashir

(علی اکبر) گلشن راوی میں استاد کے تشدد کے باعث طالبعلم کی ہلاکت کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع، جبکہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرارداد بھی جمع کرا دی گئی۔

وطن کے دفاع کی خاطر 6 ستمبر 1965 کے شہیدوں اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ اور عظمی بخاری کی جانب سے الگ الگ قرار دادیں جمع کرائیں، جس میں کہا گیاکہ شہداء کے پاک لہو کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، جہنوں نے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ان شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

 قرار داد میں کہا گیا کہ آج پھر ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے، جبکہ گلشن راوی میں نجی سکول ٹیچر کے تشدد سے نویں جماعت کے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف توجہ دلاﺅ نوٹس مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ نسیم فاروقی نے جمع کرایا، جس میں اب تک ہونے والی انویسٹی گیشن سے ایوان کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں