لاہور پولیس کی ناقص حکمت عملی نے قربان لائن کا اصطبل اجاڑ دیا

6 Sep, 2019 | 06:03 PM

Shazia Bashir

(سٹی 42) لاہور پولیس کی ناقص حکمت عملی نے قربان لائن کا اصطبل اجاڑ دیا، سی سی پی او کے حکم پر تاریخی ماؤنٹین فورس ختم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے اصطبل کو قربان لائن سے ختم کر دیا گیا، لاہور پولیس کے پاس اعلیٰ نسل کے 50 تربیت یافتہ گھوڑے موجود تھے، جنہیں فیصل آباد ، گوجرانوالہ، فاروق آباد بھجوا دیا گیا، بشیر احمد ناصر کے احکامات پر پانچ گھوڑے ریس کلب میں بھجوا دئیے گئے۔

ماؤنٹین فورس غیر ملکی وفود کے اعزاز میں خدمات سرانجادم دیتی تھی، سابق ادوار میں لاہور پولیس نے اصطبل پر 2 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی تھی، حکومت کے اس فیصلے سے دو سال قبل اصطبل پر لگنے والے کروڑوں روپے بھی ضائع ہو گئے، اصطبل کو اب لاکھوں روپے کا ٹھیکہ دے کر مسمار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں