ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے اہم پیش رفت

نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے اہم پیش رفت، پنجاب حکومت نے 14 سال بعد بلدیاتی اداروں میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی پر کام جاری ہے، تاہم بلدیاتی اداروں میں 2005 سے بھرتی نہ ہونے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں گریڈ چودہ سے گریڈ اٹھارہ تک کی 1200 اسامیاں خالی ہیں جن میں ٹاون پلاننگ،   فنانس، ایڈمن اور انجیئرنگ ونگ شامل ہیں۔

اسامیوں کی کمی کے باعث کئی اضلاع میں افسران کو تین سے چار عارضی چارج دے کر کام چلایا جارہا ہے جس پر سیکرٹری بلدیات نے 1200 اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer