ملک اشرف: رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز سمیت 4 سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبدالستار کو رجسٹرار ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چوہدری ہمایوں امتیاز سمیت چار سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عبدالستار کو رجسٹرار ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز کو سیشن جج گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے، سیشن جج گوجرانوالہ راؤ عبدالجبار کو بطور سیشن جج شیخوپورہ اور سیشن جج شیخوپورہ منیر احمد کو بطور سیشن جج لودھراں تعینات کیا گیا ہے۔
تبدیل ہونے ججز کو گیارہ ستمبر تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔