کمشنر لاہور کی زیر صدارت محرم الحرام کی مناسبت سے اجلاس

6 Sep, 2019 | 03:44 PM

Shazia Bashir

راو دلشاد: کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت محرم الحرام کی مناسبت سے اجلاس، پی اے ایس پروبیشنرز افسران کومحرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔      

کمشنرآصف بلال لودھی کے مطابق لاہور کے650 سمیت ڈویژن میں 1211 جلوس برآمد ہوں گے، شہر میں اے کیٹیگری کے143جلوس جبکہ ڈویژن میں اس کی تعداد 222 ہے، ان کا کہنا تھا کہ10 محرم کو لاہور میں نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ کا سب سے بڑا مرکزی جلوس ہوتا ہے۔

پروبیشنرزافسران بھی اے سیزکے ہمراہ محرم ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جلوسوں کو بروقت روٹس مکمل کرانا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے، تمام جلوسوں کو تین تا چار سطحی سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

کمشنر لاہور کے مطابق تمام اضلاع میں علماء اکرام و آئمہ کرام کے ساتھ امن و امان کے حوالے سےاجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں