لاہور ایئربیس پرجدید جہازوں اور جنگی سازوسامان کی نمائش

6 Sep, 2019 | 03:26 PM

Shazia Bashir

‎ درنایاب: یوم دفاع پاکستان، لاہور کی ایئربیس پرجدید جہازوں اور جنگی سازوسامان کی نمائش، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پر پاک فضائیہ ایئر بیس پر فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ،، برق رفتار طیاروں کی برق رفتاری کے ناقابل فراموش مظاہرے جسکا مقصد یوم دفاع  کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا، شاہکار ایف 7 طیاروں کا فلک کی بلندیوں سےشہدائے وطن کو سلام عقیدت، فائٹر ایف 16 کی گھن گرج نے دشمن کے دل بھی دہلا دیئے، مناظر ایسے کہ آنکھیں جسیے پلک جھپکنا ہی بھول گئیں۔

‎چھ ستمبرکی مناسبت سے پاک فضائیہ کے طیاروں اور جنگی سازو سامان کی نمائش ہوئی،1965 کی جنگ میں استعمال کیا جانے والا جنگی سازوسامان بھی پیش کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ستائیس فروری کو دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ ‎ایئروائس مارشل طارق ضیاء نے جنگ ستمبر کے شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاک فضائیہ کےافسران کا کہنا تھا کہ وہ ملک و قوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

‎اس موقع پراسکول کےبچوں نے ملی نغمے گا کرشرکاء سے خوب داد سمیٹی۔

مزیدخبریں