کرپشن کیس، سابق صوبائی وزیر جنگلات کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

6 Sep, 2019 | 01:16 PM

Sughra Afzal

(یاور ذوالفقار) احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت، سابق صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات سبطین خان اور 3 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

سابق صوبائی وزیر سبطین خان اور دیگر تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیش کیا گیا،  نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہوچکا ہے ان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالتی استفسار پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مرحلے میں ہے، جلد عدالت میں پیش کر دیں گے۔

نیب کے مطابق اپنے دور میں سبطین خان نے چنیوٹ میں من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دے کرقومی خزانے کو نقصان پہنچایا، عدالت نےسبطین خان اور دیگر ملزمان کی حاضری کے بعد نیب کو حکم دیا کہ چالان جلد پیش کیا جائے.عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 ستمبر تک توسیع کردی۔

مزیدخبریں