(ریحان گل) آج پھر 6 ستمبر ہے، 6 ستمبر 1965 اور 6 ستمبر2019 میں بہت سی چیزیں مماثلت رکھتی ہیں، آج بھی سازشیں وہی ہیں، دشمن وہی ہے اور اس کے ناپاک عزائم بھی وہی ہیں، اس وقت بھی اس قوم کے بہادر سپوت ان مکروہ سازشوں سے ٹکرا گئے اور آج بھی وطن کی حرمت کی خاطر جان لٹانے کو تیار بیٹھے ہیں۔
پاکستان کی بھارت سے تقریبا تمام جنگیں ہی کشمیر کے تناظر میں ہوئی ہیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم نے حالات کو پھر اسی نہج پر پہنچا دیا ہے، سینئر صحافی الطاف حسین قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو دانائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی کو مضبوط بنانا ہوگا۔
سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کے لائحہ عمل کو بہترین قرار دیا ہے, انہوں نے کہاکہ پوری دنیا اب کشمیر کے مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وطن وہ سہ حرفی لفظ ہے جس سے ایک پوری قوم جنم لیتی ہے،۔1965 کی مختصر جنگ میں اس قوم نے دنیا کو جرات اور حوصلے کا ایسا پیغام دیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔