’’کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ پوری قوم سچ کرکے دکھائے گی‘‘

6 Sep, 2019 | 12:26 AM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کہتے ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے لڑی جانے والی جنگ میں ہر پاکستانی برابر کا شریک ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ پوری قوم سچ کرکے دکھائے گی۔

یوم دفاع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہدا کی قربانیوں کے باعث ہر پاکستانی آزاد فضا میں سانس لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے لڑی جانے والی جنگ میں ہر پاکستانی برابر کا شریک ہے۔

 چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کرنا بند کرے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک نہ ختم ہونے والی ہے، بھارتی حکومت اور اسکی فوج کو کشمیر میں منہ کی کھانا پڑے گی۔

مزیدخبریں