علی رامے:یوم دفاع کے موقع پرواہگہ بارڈر پرقومی پرچم اتارنے کی پروقارتقریب، پنجاب رینجرز نے شہریوں کیلئے خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا، جوانوں اور شہریوں کا جوش وجذبہ دیدنی،فضا اللہ اکبر اورپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔
تفصیل کے مطابق واہگہ بارڈر پہ جیسے ہی کاشن بجا تو شہریوں کا جذبہ بھی دیدنی تھا،اور پھر ڈھول کی ایسی دھن کہ پریڈ دیکھنے والے جھوم اٹھے،ڈھول کی تھاپ اور اللہ اکبر کے نعروں میں پاک رینجرز کےجوانوں کی آمد ہوئی تو کوئی شہری ایسا نہیں تھا جو خاموش رہا ہو ،پھر جوان نے ابھرتے قدموں کیساتھ دشمن کو اپنے روائتی انداز سے جو تاؤ دکھایا تو پنڈال بھی جوان کی دلیری کی داد دیئے بنا نہ رہ سکا اور خوب نعرے لگائے پھر پرچم اتارنے کا وقت آیا،اور سورج ڈھلتے ہی دونوں ممالک کے سرحدی گیٹ بند کردیئے گئے۔
یوم دفاع پر جوانوں کے جذبے اور شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد نے ثابت کیا کہ پاکستان کے عوام آج بھی افواج پاکستان کے شہدا ءکو یاد کرتے ہیں اورملکی تحفظ کے لیے پاک فوج کیساتھ ہیں۔
واہگہ بارڈر پرقومی پرچم اتارنے کی تقریب،دیکھنے والے جھوم اُٹھے
6 Sep, 2018 | 06:51 PM
Read more!