پنجاب یو نیورسٹی کی اراضی اورنج ٹرین منصوبے کودینے پر ہائیکورٹ برہم

6 Sep, 2018 | 05:47 PM

M .SAJID .KHAN

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی کی اراضی اورنج ٹرین منصوبے کودینے کیخلاف کیس کی سماعت، ایم ڈی واسا زاہد عزیز اور چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان سمیت دیگر افسران پیش ، عدالت کا مظہر حسین خان کو کل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی،ایم ڈی واسا زاہد عزیز اور چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان سمیت دیگر افسران پیش ہوئے،سرکاری وکیل نے پنجاب یونیورسٹی کی اراضی اورنج ٹرین منصوبے کے لئے دینے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ،درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وی سی مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی کی اراضی اورنج ٹرین منصوبے کے لئے دی،وی سی کے پاس تعلیمی ادارے کی اراضی حکومتی منصوبے کے لئے دینے کا اختیار نہیں،ایکوائر کی گئی اراضی کا معاوضہ یونیورسٹی کو دینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔
عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کی اراضی اورنج ٹرین منصوبے کے لئے دینے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آخر کس قانون کے تحت صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی اراضی اورنج ٹرین منصوبے کے لئے ایکوائر کی گئی،عدالت نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو پنجاب یونیورسٹی کی اراضی اورنج ٹرین منصوبے کے لئے دینے پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات ستمبر تک ملتوی کردی، رپورٹ میں کمی کوتاہی ہوئی تو وہ خود ذمہ دار ہوں گئے ۔

مزیدخبریں