(سٹی42) بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پی ٹی آئی کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی بیروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے سوفٹ لون پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بیروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے سوفٹ لون پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے تجاویز بھی طلب کرلی گئیں ہیں۔
اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سوفٹ لون پروگرام کا آغاز جلد کیا جائے گا، جس کے تحت بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا تا کہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کے زیادہ مواقعوں کیلئے صنعتی پالیسی بھی بنائی جائے گی۔