ندیم خا لد:ڈوگرے گلاں جلوموڑ کے مین بازار میں کپڑے والی دکان پر کپڑا چوری کے الزام میں دکاندار نے دو عورتوں کی مار مار کر درگت بنا دی،حبس بے جا میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جلوموڑ کے مین بازار میں کپڑے والی دکان پر کپڑے چوری کے الزام میں دکاندار نے دو عورتوں کی مار مار کر درگت بنا دی،حبس بے جا میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا، دکاندار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں عورتوں کو ڈنڈوں اور ٹھڈوں سے مارا،تشدد کے بعد دکاندار نے مبینہ طور پر چور عورتوں کو سٹور میں بند کر دیاجہاں انہیں تین سے چار گھنٹے بند رکھا۔
علاوہ ازیں دکاندارنے تشدد بھی کیا اور گالیاں بھی دیں، عورتوں پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے دکان سے شاپنگ کے بہانے کچھ کپڑے چوری کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں مارا گیا۔
کپڑا چوری کرنے والی دو عورتوں کی دکاندار نے دُھلائی کر ڈالی
6 Sep, 2018 | 03:30 PM