ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

57 برس قبل ہونے والی ایک شادی کی ’پراسرار فلم‘ کے گم ہونے اور دوبارہ ملنے کی دلچسپ روداد

57 برس قبل ہونے والی ایک شادی کی ’پراسرار فلم‘ کے گم ہونے اور دوبارہ ملنے کی دلچسپ روداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  ایک جوڑے کو اپنی شادی کی فلم   57 برس بعد ملی ہے ۔ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد چرچ سے باہر آتے ہوئے یاد گار لمحات کی فلم کو وہ صرف ایک بار ہی دیکھ پائے تھے کیونکہ پھر اس فلم کی رِیل کہیں گم ہو گئی۔
اب 57 برس بعد محض اتفاقاً انھیں فلم کا سراغ مل گیا تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا ۔ ایلین اور بل کی شادی 57 برس قبل 1967 میں سکاٹ لینڈ کے شہر برڈین میں ہوئی ۔ 1981 میں  سکاٹ لینڈ سے اسٹریلیا منتقل ہونے والے جوڑے کو  اپنی شادی کی فلم اس وقت ملی جب وہ دونوں  77 برس کے ہوچکے ہیں 
ایک ایسا شخص جو رائل نیوی میں ہے اس نے اپنی  پرانی فوٹیجز کو اپنے انکل کے پاس امانت کے طورپر رکھوا رکھا تھا ۔جب اس کے انکل نے اپنا گھر تبدیل کرنا چاہا تو ٹیری چین نے  اپنی امانت واپس لی اور گھر کے ایک کونے میں رکھ دی  جہاں کئی برسوں تک ریکارڈ موجود رہا اس نے فوٹیجز دیکھنے کی بھی کوشش نہ کی ۔کئی برسوں کے بعد انہوں  نے اپنی فوٹیجز کو  محفوظ کرنے کے لیے ڈیجٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اب پرانی ریلوں کو چلانے کے لیے پروجیکٹر نہیں تھا۔ جب ریکارڈ دیکھا تو اس میں ایک شادی کی مختصر سی فلم نظر آئی جس میں وہ جگہ کو تو پہچان گئے مگر شادی میں شریک کسی بھی شخص کو نہیں پہچانتے تھے 

حیرت تو یہ تھی  کہ ٹیری  کے  ریکارڈ میں  کسی اجنبی کی شادی کی یادگار فلم کیسے آگئی ، اور پھر انہوں نے اس پراسرار فلم سے ایک تصویر لی اور فیس بک پر لگا دی تاکہ جس کی  فوٹیج ہو وہ رابطہ کرلے مگر چھ ماہ تک کسی   نے رابطہ نہ کیا ۔تصویر کسی دوسرے پیج پر بھی شیئر ہوئی اور وہیں سے  ایک  خاتون  نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ یہ یادگار تصویر ان کی شادی کی ہے ۔

ایلین  نے تصویر اپنے شوہر کو بھی دکھائی اور پھر انہوں نے  ٹیری سے رابطہ کیا لیکن معمہ تو یہ تھا کہ ایلین اور بل کی شادی کی یادگار فلم  ٹیری تک کیسے پہنچ گئی ۔ جب  تحقیق کی گئی تو علم ہواشادی کی فلم دیکھنے کے لیے بل نے ساتھ کام کرنے والے ایک محلے دار سے پروجیکٹر لیا تھا ۔ فلم دیکھنے کے بعد پروجیکٹر واپس کیا تو ریل اسی میں لگی ہوئی تھی جس کو کسی نے چیک نہیں کیا۔ دونوں میاں بیوی سکاٹ لینڈ سے اسٹریلیا جا چکے تھے ۔اور جب مزید  کھوج لگائی گئی تو ٹیری کے چچا بل کے ساتھ کام کرتے تھے اور پروجیکٹر ان سے ہی ادھار لیا تھا ۔ انہوں  نے فلم اسی ریکارڈ میں رکھ دی جہاں ٹیری کا ریکارڈ تھا ۔یوں  57 برس قبل گم ہونے والی  شادی کی فلم  کی واپسی ہوئی ۔