تحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے,مریم نواز 

6 Oct, 2024 | 11:30 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں کانسٹیبل کی پی ٹی آئی کے شر پسندوں کے پتھراؤ سے شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار  کیااور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 
 مریم نوازشریف نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔تشدد کرنے والوں کو منہ توڑ جواب ملے گا۔عوام پوچھتے ہیں،کیسا پرامن احتجاج ہے کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کرکے زخمی کردیا گیا۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  تحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ ان کے  نام نہاد احتجاج کی وجہ لوگوں کاکاروبار متاثر ہوا ۔ لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 مریم نوازشریف نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کے جان ومال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے۔

 وزیر اعلیٰ نے شہیدکانسٹیبل حمید شاہ کے اہل خانہ سے ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

مزیدخبریں