لاہور میں کتنے شر پسند پکڑے گئے، پولیس نے تفصیل بتا دی

6 Oct, 2024 | 11:03 PM

سٹی42: لاہور میں کل ہفتہ کے روز پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پرتشدد کاروائیاں  کئی مقامات پر جاری رہیں اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی کی گئی ۔ پولیس نے متعدد ی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتارکر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پرتشدد کاروائیاں کرنے پر 350  شر پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔پی آئی آئی کے  کارکنوں کو مینار پاکستان، موہنی روڑ داتا دربار، اسلام پورہ، سیشن کورٹ، ہنجروال،ملت پارک، شاہدرہ، شفیق آباد، ڈیفنس، مغلپورہ، مستی گیٹ، راوی روڑ اور دیگر علاقوں سے گرفتار کر کے ان کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔۔پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کے بھیس میں انتشاری گروہ نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ ان شر پسندوں نے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پنچایا ، مختلف مقامات پر پتھراؤ اور ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

مزیدخبریں