راو دلشاد: معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے پی پی 159 میں کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل سُنے،مختلف محکموں کے افسران کو حل کے احکامات صادر کیے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں عوام الناس نے 3 گھنٹے سے زائد معاون خصوصی ذیشان ملک کو حلقہ کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔ معاون خصوصی کوسائلین نے ذاتی مسائل کے حل کیلئے بھی درخواستیں دیں ۔۔ ذیشان ملک نےدرخواستوں پر احکامات جاری کر کے متعلقہ افسران کو فوری عمل کرنے کی ہدایت کی۔ ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہری کا اہتمام کیاگیاتاکہ بلا امتیاز حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔۔وزیراعلیٰ حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔