وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  کا لیگی کارکن معین بٹ کے والد کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت

6 Oct, 2024 | 09:38 PM

 راو دلشاد:وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ این اے 127 کی یو سی 232 پہنچ گئے ۔ سینئر لیگی کارکن معین بٹ کے والد کے انتقال پراہل خانہ سے اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی کی۔ 
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی این اے 127 کی یونین کونسل 232 آمد ہوئی ۔ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سابق یوسی چیئرمین 232 اجمل ہاشمی کے ہمراہ لیگی کارکن کے گھر گئے ۔سینئر لیگی کارکن معین بٹ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ معین بٹ پارٹی کاقابل فخراثاثہ تھے۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ ۔اس موقع پر عظیم بٹ، راشد قریشی ، اللہ رکھا بلوچ ، ریحان بیگ ، وسیم بھٹی سمیت اہل علاقہ و عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں