سٹی42: ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں انڈیا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو کرکٹ سکھا دی۔انڈیا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 20 اوورز میں 106 رنز کے چھوٹے مجموعہ تک محدود رکھا اور پھر 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آج کے میچ سے پاکستان ویمنز کی گروپ اے میں انڈیا ویمنز پر حاصل پوائنٹس کی برتری ختم ہو گئی۔ اپنا پہلا میچ سری لنکا ویمنز سے جیت گئی تھیں جبکہ انڈیا ویمنز اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمنز سے ہار گئی تھیں۔
پاکستان ویمنز کی بدحواس بیٹنگ
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔ ندا ڈار اور منیبہ کے سواکے سوا کوئی بیٹر بڑا سکور نہ کر سکی، ندا بھی 34 گیندوں سے 28 رنز ہی بنا پائیں۔
سدرہ امین نے عمدہ سٹروکس کے ساتھ ابتدا کی لیکن بدقسمتی سے وہ لیگ سائیڈ پر ایک اٹھتی ہوئی بال کو سویپ کرنے کی کوشش میں بیک وقت ایل بی ڈبلیو اور کلین بولد ہو گئیں۔ ٹپہ کھا کر معمولی ٹرن لیتی بال کو کھیلنے کے لئے وہ وقت پر اچھی پوزیشن لے کر گھٹنہ ٹیک چکی تھیں لیکن بال ان کے بایٹ کو مس کرتی ہوئی پہلے گلوو سے مس ہوئی پھر ٹانگ سے ٹچ ہوتی ہوئی ان کے بازو کے نیچے سے گزر کر وکٹ پر جا لگی۔ اگر وہ کلین بولڈ نہ ہوتیں تب بھی ایل بی ڈبلیو ہو چکی تھیں۔
دو اچھےچوکے مارنے کے بعد تیسرا چوکا مارنے کی کوشش میں انہونی ہو جانے پر جب سدرہ نے گری ہوئی بیلز کو دیکھا تو وہ غصے سے بیٹ زمین پر پٹک کر کریز سے واپس چلی گئیں۔
منیبہ بھی اعتماد کے ساتھ اچھے سٹروک کھیل رہی تھیں، ایک لیگ سائیڈ پر باہر جاتی گیند کو مارنے کی کوشش میں وہ بیٹ ہوئی اور جب بال وکٹ کیپر کے ہاتھ مین پہنچی تو وہ کریز سے باہر تھیں، آسانی سے سٹمپ آؤٹ ہو گئیں۔
گل فیروزہ صفر، سدرہ امین 8 ، عمیمہ سہیل 3 اور منیبہ علی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ آل راؤنڈر عالیہ ریاض 4 رنز ، کپتان فاطمہ ثنا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، طوبیٰ حسن کوئی رن نہ بنا سکیں۔ عرو ب شاہ 14 اور نشرہ سندھو 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹیں گنوا کر پر 105 رنز بنائے۔ انڈیا ویمنز نے 107 رنز 18 اعشاریہ 5 اوور میں بنا لئے۔
بھارت کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری، سمرتی مندھانہ 7 رنز بناسکیں۔ اس کے بعد شفالی ورما اور جمائما روڈریگز 43 رنز کی شراکت سے ٹیم کو وننگ ٹریک پر لے آئیں، شفالی 32 رنز پر آؤٹ ہوئیں، جمائما نے 23 رنز اسکور کیے، ریچہ گھوش کوئی رن نہ بناسکیں۔کپتان ہرمن پریت کور 29 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں، دپتی اور سجیون نے اسکور پورا کرکے بھارت کو 6 وکٹ سے فاتح بنوادیا۔