مسلم لیگ ن کشمیر ونگ لاہور کی نو منتخب باڈی کا پہلا اجلاس، ممبر شپ شروع کرنے کا فیصلہ 

6 Oct, 2024 | 08:57 PM

 راو دلشاد:مسلم لیگ ن کشمیر ونگ لاہور کی نومنتخب باڈی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ونگ کی ممبرسازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عوامی رابطہ مہم کے ذریعے مسلم لیگ ن کشمیرونگ کو یونین کونسل تک متحرک کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت سابق کشمیری وزی ناصر حسین ڈار، سید نصیب اللہ گردیزی نے کی۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن کشمیر ونگ لاہور شہزاد احمد راجہ اور جنرل سیکرٹری لاہور بلال احمد بٹ نے شرکت کی۔ معراج دین شاہین صدیقی، چودھری محمد صدیق، محمد یونس اویس، زاہد بٹ،راجہ ہشام خان، صوبے دار مرزا محمود، راجہ محمد فاروق ایڈوکیٹ ،محمد وسیم بٹ شریک ہوئے ۔ علی حسنین بخاری ،جوال لطیف چوتھائی، محمد شکیل بھٹی، راجہ محمود فیصل،راجہ امجد زمان خان،طاہرہ عزیز بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں