طیب سیف: حکومتی وفد نے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کے رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔
وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، نئیر بخاری ، نوید قمر، شیری رحمان شامل تھے جبکہ جے یو آئے کے مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا صلاح الدین ایوبی ، محمد اسلم غوری بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور کل فلسطین کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔