ویب ڈیسک : راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا، جس میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں ۔
مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا جس میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ میں اجمل صابر، ملک تیمور مسعود، جاوید کوثر، زاہد خلیق کیانی، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی اور عثمان ٹائیگر سمیت 13 مقامی رہنما کو نامزد کیا گیا ہے، اسکے علاوہ 200 سے 300 نامعلوم ملزمان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ، ان ملزمان میں سے 16 کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
مقدمے کے مطابق ملزمان نے ایم ون موٹروے پر سڑک بلاک کر کے فائرنگ کی جسے خوف و ہراس پھیلا، ملزمان اسلحہ، ڈنڈے اور پیٹرول بم لے کر اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے تھے، انہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی، جب ملزمان کو روکنے کی کوشش تو یہ پولیس پر حملہ آور ہوئے، ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی ایما پر نہ صرف ریاست اور سکیورٹی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی بلکہ اشتعال بھی پھیلایا۔
مقدمے میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں غیر معمولی سہولیات کے باعث کارکنان پر تشدد مظاہروں پر اتر آئے، سابق وزیر اعظم کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں ساری منصوبہ بندی کی گئی تھی، ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی ۔