آٹھ اکتوبر تک بارش؛ مریم نواز کی ہدایت پر تمام امدادی ادارے الرٹ ہو گئے

6 Oct, 2024 | 08:39 PM

Waseem Azmet

کلیم اختر:  آج سے آٹھ اکتوبر تک پنجاب بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔ ان بارشوں سے  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے اور بعض علاقوں مین مسلسل زیادہ بارش ہونے سے اربن فلڈنگ جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر  پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ بھیج دیا۔ 
لاہور اور کئی دیگر علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کے روز بارش ہوئی۔ یہ بارش آج شب، کل اور پرسوں8 اکتوبر تک ہونے کا امکان ہے۔  متوقع بارش کے دوران نشیبی علاقوں مین پانی کے بروقت نکاس کیلئے   پی ڈی ایم اےنے مختلف اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ اس الرٹ میں  بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بارشوں کا سپیل 8 اکتوبر تک جاری رہنے کی پیش گو ئی کی ہے۔

 پی ڈی اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ  مریم نواز  کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے بارشوں کے دوران شہریوں کی مدد کیلئے ساز و سامان کے ساتھ  تیار رہیں۔   پنجاب کے تمام دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔  پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ ریسکیو  1122 اور دیگر  امدادی  ادارے مشینری سمیت عملے کو  8 اکتوبر تک الرٹ رکھیں گے۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں