اویس کیانی : صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ۔
آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے، انہوں نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔ صدر مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کے لیے فاتحہ خوانی، بلندی درجات کی دعا کی۔
آصف علی زرداری نے قوم کی جانب سے لیفٹنٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہا ، کہا کہ پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم اپنے شہداء اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی ۔
صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی گزشتہ دن شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔