شاہد سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور کی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن ہوا۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 37 صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئےگئے
کمپریسر استعمال کرنے پر 10، غیر قانونی استعمال پر 27 کنکشن کاٹ دیئےگئے۔معاہدےکی خلاف ورزی کرنےپرتمام صارفین کےگیس کنکشن منقطع کئےگئے۔ٹیرف کی خلاف ورزی کرنے پر بھی متعدد کنکشن منقطع کئے گئے۔منقطع ہونیوالے کنکشنز کے حامل صارفین کیخلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔تمام صارفین کے میٹر لیبارٹری رپورٹ کے لئے بھجوا دیئےگئے۔ابتدائی رپورٹ پر19لاکھ روپےجرمانہ عائدکیاگیا،
سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور نے 37 صارفین کے کنکشن منقطع کردیے
6 Oct, 2024 | 08:24 PM