توقیر اکرم :صوبائی وزیرزراعت سےزرعی ترقیاتی بینک کےصدرطاہریعقوب بھٹی نے ملاقات کی کسانوں کیلئےمائیکرو فنانسنگ،فنانشل و ٹیکنیکل سروسزکی سہولت کےامورپرتبادلہ خیال کیا ۔
صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ کسانوں کی ترقی وخوحزالی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،کاشتکاروں کیلئےکسان کارڈکافلیگ شپ پروگرام شروع کیا ہے،5لاکھ کسانوں کو150ارب روپے کی خطیر رقم بلا سودفراہم کی جائیگی ،رقم پنجاب بینک جبکہ سود کی ادائیگی پنجاب حکومت کرےگی،
حکومت نےلائیوسٹاک شعبہ کی ترقی کیلئےلائیوسٹاک کارڈکااجراءکیاہے، لائیوسٹاک کارڈسے80ہزارمویشی پال کسان مستفید ہوں گے۔
صدر زرعی ترقیاتی بینک طاہر یعقوب بھٹی نے کہا بینک،اکیڈیما اور ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹس کیساتھ کام کررہا ہے،زرعی خودکفالت کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائیگا،