شالیمارلنک روڈعلی ہجویری مسجدکےقریب فلٹریشن پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ بے خبر

6 Oct, 2024 | 07:50 PM

 ابو بکر ارشاد:شالیمارلنک روڈعلی ہجویری مسجدکےقریب نصب واٹرفلٹریشن پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔ فلٹریشن پلانٹ  غیرفعال کرکے رہائش گاہ بنا لی 

شالیمار لنک روڈ کے فلٹریشن پلانٹ  پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔ قبضہ مافیا نے  فلٹریشن  پلانٹ کے  تمام نلکے  غائب کرکے  فلٹریشن پلانٹ کو غیر فعال کردیا۔ فلٹریشن پلانٹ کے کمروں کو بطور رہائش کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ۔ انتظامیہ بے خبر ہے ۔ قیمتی  فلٹریشن  پلانٹ  پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔
علاقہ مکین کہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں مفت پانی بھی میسر نہیں ، فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح تو کر دیئے جاتے ہیں مگر بعد میں کوئی دیکھ بھال نہیں ہوتی ،
متعلقہ انتظامیہ اور سیاسی قیادت سے پلانٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں  تاکہ فلٹریشن پلانٹ کو قبضہ مافیا سے چھڑا کر  شہریوں کو صاف پانی  فراہم کیا جائے ۔

مزیدخبریں