ابو بکر ارشاد:شالیمارلنک روڈعلی ہجویری مسجدکےقریب نصب واٹرفلٹریشن پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔ فلٹریشن پلانٹ غیرفعال کرکے رہائش گاہ بنا لی
شالیمار لنک روڈ کے فلٹریشن پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔ قبضہ مافیا نے فلٹریشن پلانٹ کے تمام نلکے غائب کرکے فلٹریشن پلانٹ کو غیر فعال کردیا۔ فلٹریشن پلانٹ کے کمروں کو بطور رہائش کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ۔ انتظامیہ بے خبر ہے ۔ قیمتی فلٹریشن پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔
علاقہ مکین کہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں مفت پانی بھی میسر نہیں ، فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح تو کر دیئے جاتے ہیں مگر بعد میں کوئی دیکھ بھال نہیں ہوتی ،
متعلقہ انتظامیہ اور سیاسی قیادت سے پلانٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ فلٹریشن پلانٹ کو قبضہ مافیا سے چھڑا کر شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے ۔