کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

6 Oct, 2024 | 07:13 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا اور شما ل مشرقی /جنو بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت 40 اورنوکنڈی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم دن کے اوقا ت میں گرم اور خشک جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم ،وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ اس دوران جنو بی اضلاع میں موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی تو قع ہے، جبکہ شام یا رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،سرگودھا، لیہ، تونسہ، بھکر ، ڈی جی خان اور گردوانوح میں چند مقامات پر جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، زیارت، پشین، کوئٹہ ،سبی، کوہلو، قلات، خضدار،خاران، پنجگور ، آواران اور تربت میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے  جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزیدخبریں