ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے خیبر پختونخوا سے لائی گئی سرکاری مشینری اسلام آباد انتظامیہ نے ضبط کرلی ۔
خیبر پختونخوا سے لائی گئی سرکاری مشینری اسلام آباد انتظامیہ نے تحویل میں لے لی۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا سے لائی گئی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس بحال کردی گئی۔ ا سکے علاوہ فیض آباد انٹرچینج اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستے بھی کھول دیے گئے ۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی جی ٹی روڈ، اسلام آباد پشاور ایم ون، اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کےلیے کھول دیے گئے۔